بلوچستان کی قابلِ کاشت زمین میں شدید کمی، زرعی بحران کا خدشہ

بلوچستان میں زمین کی کاشت میں کمی اور پانی کی قلت سے زرعی بحران کا خطرہ ہے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک

کوئٹہ: (رائیٹ ناوٴ نیوز) بلوچستان میں موسمیاتی تبدیلیوں کے باعث قابلِ کاشت زمین گھٹ کر صرف 7.2 فیصد رہ گئی ہے، جس سے زرعی بحران کا خطرہ پیدا ہو گیا ہے۔ ایشیائی ترقیاتی بینک کی رپورٹ کے مطابق کم بارشوں اور ناقص آبی انتظام نے خشک سالی کو بڑھا دیا ہے۔

زرعی ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ اگر پانی کی قلت کا مسئلہ حل نہ کیا گیا تو زرعی اجناس کی قلت اور لوگوں کی نقل مکانی کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔ ہنہ کے علاقے میں کبھی معیاری سیبوں کی بڑی مانگ ہوا کرتی تھی، لیکن آبی قلت نے باغات کو سکھا دیا ہے اور کسانوں کی آمدنی ختم کر دی ہے۔

بلوچستان میں کم بارشوں کی وجہ سے زیرِ زمین پانی کی سطح ہر سال 3 سے 4 فٹ گر رہی ہے، جس کے نتیجے میں خشک سالی میں اضافہ ہو رہا ہے اور دیہی علاقوں کی 75 فیصد آبادی شدید متاثر ہو رہی ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں