قومی اقتصادی کونسل کا اہم اجلاس، 1126 ارب ترقیاتی بجٹ متوقع

آئندہ مالی سال کے لیے قومی اقتصادی کونسل 1126 ارب روپے کے ترقیاتی بجٹ کی منظوری کا امکان ہے، اہم معاشی اہداف مقرر کیے جائیں گے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
قومی اقتصادی کونسل کا 1126 ارب ترقیاتی بجٹ منظور کرنے کا امکان، معاشی اہداف مقرر

اسلام آباد: (رائیٹ ناؤ نیوز) قومی اقتصادی کونسل (این ای سی) کے اجلاس میں آئندہ مالی سال 2026-27 کے لیے 1126 ارب روپے کے وفاقی ترقیاتی بجٹ کی منظوری متوقع ہے۔ اجلاس وزیراعظم شہباز شریف کی صدارت میں بدھ کے روز ہوگا۔

اجلاس میں چاروں صوبوں کے وزرائے اعلیٰ، آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کے نمائندے بھی شامل ہوں گے۔ وزارت منصوبہ بندی کے مطابق مجوزہ بجٹ رواں سال کے نظرثانی شدہ ترقیاتی بجٹ سے 289 ارب زیادہ ہے۔

نئے بجٹ میں 730 ارب روپے انفرا اسٹرکچر، 408 ارب ٹرانسپورٹ منصوبوں پر خرچ ہوں گے۔ سماجی منصوبوں کے لیے 187 ارب اور توانائی کے منصوبوں کے لیے 135 ارب روپے مختص کیے جائیں گے۔

آئندہ مالی سال میں معاشی شرح نمو کا ہدف 4 فیصد، زراعت 3.8 فیصد رکھا جائے گا۔ پائیدار ترقیاتی اہداف کے بجٹ میں اضافہ بھی زیر غور ہے۔

یاد رہے کہ رواں مالی سال میں 4.2 فیصد کے ہدف کے مقابلے معاشی ترقی 3.7 فیصد رہی۔ سالانہ پلان رابطہ کمیٹی نے 1126 ارب کی اصولی منظوری دے دی ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں