وفاقی بجٹ ساڑھے 17 ہزار ارب روپے کا متوقع، نئے ٹیکسز شامل

آئندہ مالی سال کے وفاقی بجٹ میں نئے ٹیکسز کا نفاذ، آئی ایم ایف سے اہم اہداف پر اتفاق ہو گیا ہے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
وفاقی بجٹ ساڑھے 17 ہزار ارب روپے کا متوقع، نئے ٹیکسز شامل

اسلام آباد: (رائیٹ ناؤنیوز) آئندہ مالی سال 27-2026 کے لیے وفاقی بجٹ کا حجم ساڑھے 17 ہزار ارب روپے تک متوقع ہے۔ باخبر ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف کے ساتھ اہم بجٹ اہداف پر اتفاق ہو چکا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ آئندہ مالی سال کے بجٹ میں 220 ارب روپے کے نئے ٹیکسز شامل کیے جائیں گے۔ تنخواہ دار طبقے کے لیے ٹیکس سلیبز میں ردوبدل کی جائے گی تاکہ ان پر بوجھ کم ہو سکے۔

ایف بی آر ذرائع نے بتایا کہ بجٹ میں تاجروں کے لیے فکسڈ ٹیکس سکیم اور ہائبرڈ و الیکٹریکل وہیکلز پر سیلز ٹیکس بڑھانے کے اقدامات حتمی ہو چکے ہیں۔ ایف بی آر اضافی ٹیکس وصولی کے لیے نئے اقدامات کر رہا ہے۔

یہ بجٹ معیشت کی مضبوطی اور مالیاتی توازن کے لیے انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔ اس کے ذریعے حکومت ٹیکس نظام میں بہتری اور آمدنی میں اضافہ کرنا چاہتی ہے۔

واضح رہے کہ پچھلے بجٹ میں بھی حکومت نے آئی ایم ایف کی شرائط پر عمل کرتے ہوئے متعدد نئے ٹیکسز متعارف کرائے تھے تاکہ مالی خسارہ کم کیا جا سکے۔

دیگر متعلقہ خبریں