ایران کی بڑی وارننگ، آبنائے ہرمز سے گزرنے والے کن جہازوں کو خطرہ ہو سکتا ہے؟

ایرانی فوج نے آبنائے ہرمز پر سخت کنٹرول کا عندیہ دیا ہے، بغیر اجازت سفر کرنے والے جہازوں کو خطرے کا سامنا ہو سکتا ہے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
ایران کی آبنائے ہرمز پر کنٹرول کی وارننگ، اجازت نہ لینے والے جہازوں کو خطرہ

تہران: (رائیٹ ناؤ نیوز) ایرانی فوج نے خبردار کیا ہے کہ آبنائے ہرمز پر ایران کا کنٹرول مستحکم ہے۔ ایرانی حکام نے کہا ہے کہ بغیر اجازت آبنائے ہرمز سے سفر کرنے کی کوشش خطرناک ثابت ہو سکتی ہے۔

ایران کی جانب سے تجارتی بحری جہازوں اور آئل ٹینکروں کو نئی وارننگ جاری کی گئی ہے۔ ایرانی فوج نے کہا کہ تجارتی جہاز اجازت کے بعد ہی آبنائے ہرمز عبور کریں، ورنہ نقصان کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

ایران نے آبنائے ہرمز میں روس اور چین کو خصوصی سہولتیں دینے کا اعلان بھی کیا ہے۔ ایرانی فوج کا کہنا ہے کہ آبنائے ہرمز کا مکمل کنٹرول پاسداران انقلاب کی بحریہ کے پاس رہے گا۔

آبنائے ہرمز کے انتظام میں مداخلت کی کوشش کرنے والے فوجی بحری جہازوں کو نشانہ بنایا جائے گا۔ پاسداران انقلاب کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں 20 بحری جہاز یہاں سے گزر چکے ہیں۔

یاد رہے کہ آبنائے ہرمز دنیا کی اہم ترین تجارتی گزرگاہوں میں سے ایک ہے۔ اس گزرگاہ سے عالمی تیل کی بڑی مقدار گزرتی ہے جس کی وجہ سے اس کی جغرافیائی اہمیت بہت زیادہ ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں