پاکستانی طلبا نے ایراسمس منڈس اسکالرشپ میں کامیابی حاصل کرتے ہوئے 135 ممالک کو پیچھے چھوڑ دیا۔ پاکستان نے عالمی درجہ بندی میں مسلسل پانچویں سال پہلی پوزیشن برقرار رکھی۔
اسلام آباد: (رائیٹ ناؤنیوز) پاکستان نے ایک بار پھر عالمی سطح پر اپنی تعلیمی برتری ثابت کی ہے۔ پاکستانی طلبا نے ایراسمس منڈس اسکالرشپ میں مسلسل پانچویں سال پہلی پوزیشن حاصل کی ہے۔
2026 کے نتائج کے مطابق، پاکستان سے 98 طلبہ کو اس مکمل فنڈڈ پروگرام کے لیے منتخب کیا گیا ہے۔ یہ تعداد دنیا بھر میں سب سے زیادہ ہے اور اس نے پاکستان کو سرفہرست مقام پر برقرار رکھا ہے۔
پاکستان نے 135 ممالک کو پیچھے چھوڑتے ہوئے عالمی درجہ بندی میں نمایاں مقام حاصل کیا ہے۔ یہ اسکالرشپس یورپی یونین کے ایراسمس پلس پروگرام کے تحت دی جاتی ہیں۔
اس سال مجموعی طور پر 1,872 طلبہ کو وظائف دیے گئے ہیں۔ بنگلہ دیش 80 اسکالرشپس کے ساتھ دوسرے، بھارت 75 کے ساتھ تیسرے، اور امریکا 68 کے ساتھ چوتھے نمبر پر رہا۔
یاد رہے کہ ایراسمس منڈس اسکالرشپس تعلیمی میدان میں یورپی یونین کی طرف سے بہترین کارکردگی دکھانے والے طلبہ کو دی جاتی ہیں، جو ان کے تعلیمی مستقبل کو روشن کرتی ہیں۔













