چینی کی فی کلو قیمت میں 24 روپے کی کمی

لاہور میں چینی کی قیمت میں 24 روپے کی بڑی کمی ہو گئی، ماہرین کی قیمتوں میں مزید کمی کی پیشنگوئی۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک

لاہور: (رائیٹ ناوٴ نیوز) چینی کی قیمت میں بڑی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ دس دن میں چینی کی فی کلو قیمت 210 روپے سے کم ہو کر 186 روپے ہو گئی ہے۔ ہول سیل مارکیٹ میں چینی کی 50 کلو بوری کی قیمت 10,500 روپے سے کم ہو کر 9,300 روپے تک پہنچ گئی ہے۔

چینی کی قیمتوں میں کمی کی وجہ گنے کی کرشنگ کے آغاز کو قرار دیا جا رہا ہے جس سے مارکیٹ میں چینی کی دستیابی بڑھ گئی ہے اور قیمتوں میں کمی آئی ہے۔

تاجروں نے امید ظاہر کی ہے کہ دسمبر میں چینی کی قیمتوں میں مزید کمی ہو سکتی ہے۔ معاشی ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر حکومت درآمدی پالیسیوں اور مقامی پیداوار کو مؤثر انداز میں منظم رکھے تو قیمتوں میں استحکام ممکن ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں