امریکا اور ایران کے درمیان کشیدگی میں شدت، آبنائے ہرمز پر حملے، خطے میں سکیورٹی ہائی الرٹ۔
تہران: (رائیٹ ناؤ نیوز) امریکا اور ایران کے درمیان کشیدگی میں شدت آ گئی ہے۔ امریکا نے آبنائے ہرمز کے قریب ایرانی فوجی تنصیبات پر حملے کیے ہیں، جبکہ ایران نے بھی جوابی حملے کا دعویٰ کیا ہے۔
امریکی افواج نے بندر عباس کے قریب ایک ایرانی فوجی مقام کو نشانہ بنایا ہے۔ امریکی حکام کے مطابق یہ کارروائی بحری ٹریفک کو لاحق خطرات کے پیش نظر کی گئی۔
ایرانی میڈیا کا کہنا ہے کہ امریکی حملوں میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، مگر ایرانی پاسدارانِ انقلاب نے ایک امریکی فضائی اڈے کو نشانہ بنانے کا دعویٰ کیا ہے۔
کویت کی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ اس کے فضائی دفاعی نظام نے دشمن میزائلوں اور ڈرونز کو ناکام بنایا ہے۔ خطے میں سکیورٹی ہائی الرٹ کر دی گئی ہے۔
یاد رہے کہ اسرائیلی فوج نے جنوبی لبنان کے شہریوں کو علاقہ خالی کرنے کا حکم دیا ہے۔ بین الاقوامی اداروں نے جنوبی لبنان کی صورتحال کو انسانی بحران کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔













