ایران اور امریکا کے درمیان مذاکراتی فریم ورک تیار کر لیا گیا ہے، جوہری معاملے پر 60 روز میں مذاکرات کا امکان ہے۔
تہران: (رائیٹ ناؤ نیوز) ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے کہا ہے کہ ایران اور امریکا ایک فریم ورک پر پہنچ گئے ہیں۔ تاہم، معاہدے کی قریب ترین حالت کے بارے میں کچھ نہیں کہا جا سکتا۔
ایرانی وزارت خارجہ نے واضح کیا کہ جنگ کے خاتمے کے لیے ایران مذاکرات کر رہا ہے، مگر موجودہ وقت میں جوہری معاملے پر بات چیت نہیں ہو رہی۔
بقائی نے کہا کہ ایم او یو کو حتمی شکل دی گئی تو جوہری معاملے سمیت دیگر موضوعات پر 60 دن میں مذاکرات ہوں گے۔ تاہم، پاکستان وفد بھیجنے کا کوئی منصوبہ نہیں ہے۔
ترجمان نے مزید بتایا کہ 14 نکاتی ایم او یو جنگ کے خاتمے اور امریکی بحری ناکہ بندی ختم کرنے پر مرکوز ہے۔ ایران آبنائے ہرمز میں محفوظ آمد و رفت کو یقینی بنانے کے لیے اقدامات کرے گا۔
واضح رہے کہ حالیہ سفارتی پیشرفت پاکستان کی ثالثی میں جاری مذاکرات کا نتیجہ ہے۔ ایران آبنائے ہرمز پر سروس چارجز لے گا، جسے ٹول نہیں کہا جانا چاہیے۔













