پیٹرولیم لیوی وصولی میں بڑا اضافہ، آئی ایم ایف قرض سے بھی زیادہ رقم جمع

وفاقی حکومت نے پیٹرولیم لیوی میں دو سال میں 2 ہزار 700 ارب روپے سے زائد وصول کیے، جو آئی ایم ایف قرضوں سے بھی زیادہ ہے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
پیٹرولیم لیوی میں 2 سال میں 2 ہزار 700 ارب کی وصولی، آئی ایم ایف قرضوں سے تجاوز

اسلام آباد: (رائیٹ ناؤ نیوز) وفاقی حکومت نے دو سال میں پیٹرولیم لیوی کی مد میں 2 ہزار 700 ارب روپے سے زائد کی وصولی کی ہے۔ یہ رقم آئی ایم ایف کے قرض پروگراموں کی مجموعی رقم سے بھی زیادہ بتائی گئی ہے۔

سرکاری دستاویزات کے مطابق اپریل 2024 سے مارچ 2026 کے دوران 2 ہزار 725 ارب روپے وصول کیے گئے۔ یہ رقم آئی ایم ایف کے دونوں قرض پروگراموں کی مجموعی رقم 2 ہزار 340 ارب روپے سے زائد ہے۔

رواں مالی سال کے پہلے 9 ماہ میں 1 ہزار 205 ارب روپے لیوی وصول کی گئی۔ گذشتہ مالی سال 2024-25 میں 1 ہزار 220 ارب 21 کروڑ روپے لیوی جمع کی گئی تھی۔

تیل کی قیمتوں میں کمی کے باوجود شہری پیٹرول اور ہائی اسپیڈ ڈیزل 400 روپے فی لیٹر سے زائد قیمت پر خریدنے پر مجبور ہیں۔

یاد رہے کہ ایشیائی منڈیوں میں تیل کی قیمتوں میں حالیہ کمی کے باوجود مقامی مارکیٹ میں قیمتوں میں کوئی خاص کمی نہیں کی گئی۔

دیگر متعلقہ خبریں