ایرانی صدر نے ریاستی فیصلوں کو سپریم لیڈر کی منظوری سے مشروط قرار دے دیا

ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے کہا ہے کہ سپریم لیڈر کی منظوری کے بغیر کوئی فیصلہ نہیں ہوگا، جوہری ہتھیاروں کے حصول کی کوشش نہیں ہو رہی۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
ایران میں سپریم لیڈر کی منظوری کے بغیر فیصلے نہیں ہونگے، صدر کا بیان

تہران: (رائیٹ ناؤنیوز) ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے کہا ہے کہ سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای کی اجازت کے بغیر کوئی فیصلہ نہیں ہوگا۔ تمام فیصلے سپریم لیڈر کی ہم آہنگی سے کیے جائیں گے۔

صدر نے مزید کہا کہ ریاستی امور میں متفقہ فیصلوں کی ضرورت ہوتی ہے۔ اجتماعی اطاعت سے قومی مفادات کا تحفظ ممکن ہوتا ہے۔

مسعود پزشکیان نے کہا کہ ایسے بیانات جو معاشرتی تقسیم پیدا کریں، دشمن کے مقاصد کو تقویت دیتے ہیں۔

انہوں نے یقین دہانی کرائی کہ ایران جوہری ہتھیار نہیں چاہتا۔ ایران کی مذاکراتی ٹیم ملکی وقار پر سمجھوتہ نہیں کرے گی۔

واضح رہے کہ ایران کی جوہری ہتھیاروں کے حصول کی کوشش پر عالمی سطح پر تشویش رہی ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں