خواجہ آصف کا بڑا دعویٰ، ایران امریکا معاملہ حل کے قریب پہنچ گیا

خواجہ آصف نے سیالکوٹ میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ فیلڈ مارشل کا ایران دورہ عالمی بحران کے حل کی جانب اشارہ ہے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
فیلڈ مارشل کا ایران دورہ، خواجہ آصف کا معاملے کے حل کی جانب اشارہ

سیالکوٹ: (رائیٹ ناؤ نیوز) وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر اور وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کا ایران کا دورہ ایک اشارہ ہے کہ معاملہ کسی حل کے قریب ہے۔

خواجہ آصف نے جیو نیوز سے گفتگو میں کہا کہ امریکا ایران ثالثی میں مثبت نتیجے کے قریب پہنچے ہیں، عالمی بحران سے بچنے میں کامیاب ہوں گے۔

انہوں نے کہا کہ اللہ کرے ہمارے خطے اور دنیا میں جلد امن قائم ہو، پاکستان کی کوششیں کامیاب ہوں گی۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ مہنگائی سے انکار نہیں، جس طبقے کے وسائل محدود ہیں وہ زیادہ متاثر ہو رہے ہیں، معیشت پر جنگ کے برے اثرات ہیں۔

یاد رہے کہ امن کے قیام سے ریکوری کا عمل بہتر ہو گا، عام آدمی کو دو وقت کی روٹی مہیا کرنا مشکل ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں