فیلڈ مارشل عاصم منیر تہران ایرانی وزیر خارجہ ملاقات، کشیدگی پر گفتگو

فیلڈ مارشل عاصم منیر کی تہران میں ایرانی وزیر خارجہ سے ملاقات میں ایران اور امریکہ کے درمیان کشیدگی کم کرنے کے سفارتی اقدامات پر تبادلہ خیال ہوا۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
فیلڈ مارشل عاصم منیر کی تہران میں ایرانی وزیر خارجہ سے ملاقات، کشیدگی کم کرنے پر تبادلہ خیال

تہران: (رائیٹ ناؤنیوز) چیف آف ڈیفنس فورسز اور چیف آف آرمی اسٹاف فیلڈ مارشل عاصم منیر نے ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی سے تہران میں ملاقات کی۔ ملاقات میں ایران اور امریکہ کے درمیان کشیدگی کم کرنے کے سفارتی اقدامات پر گفتگو کی گئی۔

ایرانی سرکاری میڈیا نے بتایا کہ دونوں رہنماؤں کی ملاقات رات گئے تک جاری رہی۔ ملاقات میں خطے میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کو روکنے کے لیے مختلف اقدامات پر غور کیا گیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق فیلڈ مارشل عاصم منیر جمعہ کو تہران پہنچے تھے۔ ان کا دورہ ایران اور امریکہ کے درمیان ثالثی کی کوششوں کے سلسلے میں تھا۔

یہ پیش رفت ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب خطے میں کشیدگی کم کرنے کے لیے سفارتی سرگرمیاں تیز ہو رہی ہیں۔ پاکستان بھی اس عمل میں فعال کردار ادا کر رہا ہے۔

یاد رہے کہ سینئر تجزیہ کاروں کے مطابق فیلڈ مارشل عاصم منیر کے دورہ ایران کا مطلب ہے کہ ایران امریکا ڈیل تقریباً مکمل ہوچکی ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں