وزیراعظم شہباز شریف کا چین کا دورہ، معاہدوں پر دستخط اور کاروباری ملاقاتیں

وزیراعظم شہباز شریف چین کے 4 روزہ دورے پر پہنچ گئے، جہاں سی پیک فیز 2 کے تحت معاہدوں پر دستخط ہوں گے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
وزیراعظم شہباز شریف کا چین کا دورہ، معاہدوں پر دستخط اور کاروباری ملاقاتیں

ہانگژو: (رائیٹ ناؤنیوز) وزیر اعظم شہباز شریف 4 روزہ دورے پر چین پہنچ گئے ہیں۔ ہانگژو کے شیاؤ شین ائیرپورٹ پر نائب گورنر ژجیانگ اور پاکستانی و چینی سفیروں نے ان کا استقبال کیا۔

وزیراعظم کے ہمراہ نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار، وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال، وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ، وزیر آئی ٹی شزہ فاطمہ خواجہ اور معاون خصوصی طارق فاطمی بھی موجود ہیں۔

وزیر اعظم شہباز شریف ہانگژو میں ژجیانگ صوبے کے پارٹی سیکریٹری وانگ ہاؤ سے ملاقات کریں گے۔ وہ سی پیک فیز 2 کے تحت بزنس فورم میں بھی شریک ہوں گے جہاں پاکستانی اور چینی کمپنیوں کے تعاون پر بات ہوگی۔

اس دورے کے دوران مختلف معاہدوں اور مفاہمتی یادداشتوں کے تبادلے کی تقریب بھی منعقد کی جائے گی۔ وزیراعظم معروف چینی کمپنیوں کے سی ای اوز سے اہم ملاقاتیں کریں گے۔

یاد رہے کہ وزیراعظم علی بابا کے ہیڈکوارٹر کا دورہ بھی کریں گے جہاں باہمی تعاون کی یادداشتوں پر دستخط ہوں گے۔ اس سے دونوں ممالک کے تجارتی تعلقات مزید مضبوط ہوں گے۔

دیگر متعلقہ خبریں