افزودہ یورینیم امریکہ کے حوالے نہیں کریں گے۔ اسماعیل بقائی

ایران نے واشنگٹن کو افزودہ یورینیم دینے سے انکار کر دیا ہے، جبکہ پاکستان ثالثی میں اہم کردار ادا کر رہا ہے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
افزودہ یورینیم امریکہ کے حوالے نہیں کریں گے۔ اسماعیل بقائی

تہران: (رائیٹ ناؤ نیوز) ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے کہا ہے کہ ایران کے لیے افزودہ یورینیم واشنگٹن کے حوالے کرنا ممکن نہیں ہے۔ یہ بیان ایک ایسے وقت میں آیا ہے جب ایران اور امریکہ کے درمیان مذاکرات جاری ہیں۔

ترجمان نے مزید کہا کہ مذاکرات کا مرکز مستقل جنگ بندی پر ہے اور اس وقت جوہری مسئلے پر گفتگو نہیں ہو رہی۔ ان کے مطابق قطر کا وفد وزیر خارجہ عباس عراقچی سے بات چیت کر رہا ہے، جبکہ پاکستان اس معاملے میں ثالثی کر رہا ہے۔

انہوں نے واضح کیا کہ سفارت کاری میں وقت لگتا ہے اور ایران و امریکہ کے اختلافات کافی گہرے ہیں۔ بقائی نے کہا کہ مذاکرات کی کامیابی کے لیے تمام فریقین کو صبر و تحمل سے کام لینا ہوگا۔

واضح رہے کہ بقائی نے پہلے بھی بیان دیا تھا کہ اقوام متحدہ کا چارٹر کسی خود مختار ملک پر حملہ کرنے کی اجازت نہیں دیتا۔ فروری کے آخر میں ہونے والا امریکی اسرائیلی حملہ جارحیت کی واضح مثال ہے۔

یاد رہے کہ بقائی نے امریکہ اور اسرائیل کے ایران پر حملے کو اقوام متحدہ چارٹر کی کھلی خلاف ورزی قرار دیا تھا۔ انہوں نے عالمی قوانین کی پاسداری پر زور دیتے ہوئے کہا کہ اقوام متحدہ کے چارٹر کے تحت کوئی بھی ملک من مانی طاقت کا استعمال نہیں کر سکتا۔

دیگر متعلقہ خبریں