ایران نے خبردار کیا ہے کہ امریکی حملے کی صورت میں فوری اور وسیع پیمانے پر جوابی کارروائی ہوگی۔
تہران: (رائیٹ ناؤ نیوز) ایران کی خاتم الانبیا بریگیڈ نے خبردار کیا ہے کہ امریکی حملے کی صورت میں ایران پوری طرح جوابی کارروائی کے لئے تیار ہے۔
ایران کی خبر رساں ایجنسی تسنیم کے مطابق، بریگیڈ نے کہا کہ دوبارہ حملہ کیا گیا تو ایرانی فوج فوری اور وسیع پیمانے پر کارروائی کرے گی۔
خاتم الانبیا مرکزی ہیڈکوارٹرز کے کمانڈر میجر جنرل علی نے امریکا اور اس کے اتحادیوں کو کسی نئی سٹریٹجک غلطی سے خبردار کیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ایران کی مسلح افواج پہلے سے زیادہ مضبوط ہیں اور کسی بھی جارحیت کا جواب دینے کو تیار ہیں۔
یاد رہے کہ ایران نے پہلے بھی عسکری قوت کا مظاہرہ کیا ہے اور کسی نئی غلطی کا جواب سخت ہوگا۔













