صدر ٹرمپ نے امریکی میڈیا پر جانبداری کا الزام لگاتے ہوئے کہا کہ ایران شکست تسلیم کر لے تب بھی میڈیا اسے فاتح قرار دے گا۔
واشنگٹن: (رائیٹ ناؤ نیوز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکی میڈیا پر شدید تنقید کی ہے۔ انہوں نے ٹروتھ سوشل پر ایک پوسٹ میں کہا ہے کہ بعض امریکی ذرائع ابلاغ ایران سے متعلق خبروں میں جانبدار ہیں۔
صدر ٹرمپ نے کہا کہ اگر ایران ہتھیار ڈال دے اور اپنی فوجی قوت ختم کر دے تو بھی امریکی میڈیا ایران کو فاتح قرار دے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ ایرانی فوج شکست تسلیم کر لے، تب بھی میڈیا یہی کہے گا کہ ایران کامیاب رہا۔
انہوں نے کہا کہ اگر ایرانی قیادت شکست کے کاغذات پر دستخط کر دے تو بھی کچھ میڈیا ادارے اسے ایران کی کامیابی کہیں گے۔ ٹرمپ نے بعض امریکی میڈیا کو ‘جھوٹی خبریں’ پھیلانے والا قرار دیا۔
ان کا کہنا تھا کہ ڈیموکریٹس اور کچھ میڈیا ادارے اپنا راستہ بھٹک چکے ہیں۔ اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ میڈیا کی جانبداری کتنی گہری ہے۔
یاد رہے کہ امریکی میڈیا اور ٹرمپ کے درمیان طویل عرصے سے تناؤ چل رہا ہے، اور ٹرمپ اکثر میڈیا کو تنقید کا نشانہ بناتے رہے ہیں۔













