چیف آف ڈیفنس فورسز کے نوٹیفکیشن کا عمل شروع، قیاس آرائیوں کی گنجائش نہیں، وزیردفاع
اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز) چیف آف ڈیفنس فورسز کے نوٹیفکیشن کے معاملے پر وفاقی حکومت کا مؤقف سامنے آیا ہے۔ وزیردفاع خواجہ آصف نے کہا کہ سی ڈی ایف نوٹیفکیشن پر غیر ضروری اور غیر ذمہ دارانہ قیاس آرائیاں کی جا رہی ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ چیف آف ڈیفنس فورسز کے نوٹیفکیشن کا عمل شروع کر دیا گیا ہے۔
خواجہ آصف نے مزید کہا کہ وزیراعظم جلد وطن واپس آئیں گے اور نوٹیفکیشن مناسب وقت پر جاری کر دیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ قیاس آرائیوں کی کوئی گنجائش نہیں ہے کیونکہ معاملہ واضح ہے۔














