وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے تہران میں ایرانی صدر مسعود پزشکیان سے ملاقات، امریکہ ایران مذاکرات میں شرائط کا تبادلہ

محسن نقوی کی ایرانی صدر سے ملاقات کے بعد امریکہ نے ایران سے مذاکرات کے لیے پانچ شرائط عائد کر دیں، ایران نے بھی جوابی شرائط پیش کی ہیں۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
ایران میں محسن نقوی کی ملاقات، امریکہ ایران مذاکرات میں شرائط کا تبادلہ

تہران: (رائٹ ناؤ نیوز) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے تہران میں ایرانی صدر مسعود پزشکیان سے ملاقات کی۔ ملاقات میں دوطرفہ تعلقات اور علاقائی امن کیلیے ثالثی پر بات چیت ہوئی۔

تہران میں پاکستانی سفارتخانے کے مطابق محسن نقوی نے ایرانی صدارتی محل میں تین گھنٹے گزارے۔ ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی اور وزیر داخلہ سکندر مومنی بھی موجود تھے۔

ایرانی صدر نے اسلامی ممالک کے اتحاد پر زور دیتے ہوئے کہا کہ اتحاد سے بیرونی جارحیت کے امکانات کم ہوں گے۔ انہوں نے خطے کے ممالک کو اتحاد اور باہمی تعاون کے فروغ کی دعوت دی۔

محسن نقوی کا یہ دورہ ایران اور امریکہ کے درمیان ڈیڈلاک ختم کرنے کی کوششوں کا حصہ ہے۔ ایرانی پارلیمان کے اسپیکر محمد باقر قالیباف نے پاکستان کی حمایت کو سراہا اور تعاون میں اضافے کی ضرورت پر زور دیا۔

یاد رہے کہ امریکہ نے مذاکرات کے لیے ایران پر پانچ شرائط عائد کی ہیں جبکہ ایران نے بھی جوابی شرائط پیش کی ہیں، جن میں پابندیوں کا خاتمہ اور منجمد اثاثوں کی واپسی شامل ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں