حکومتی ارکان پارلیمنٹ کے لیے 43 ارب کے ترقیاتی فنڈز جاری

حکومت نے حکومتی ارکان پارلیمنٹ کو 43 ارب کے ترقیاتی فنڈز جاری کیے، پنجاب کو سب سے زیادہ حصہ ملا۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک

اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز) حکومت نے پائیدار ترقیاتی اہداف پروگرام کے تحت حکومتی اتحاد کے ارکان پارلیمنٹ کو 43 ارب روپے کے ترقیاتی فنڈز جاری کیے ہیں، جن کے ذریعے مالی سال 2025-26 میں چھوٹے ترقیاتی منصوبے مکمل کیے جائیں گے۔

اسٹیئرنگ کمیٹی کی سربراہی نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار کر رہے ہیں، جنہوں نے ہر ایم این اے کے لیے 25 کروڑ روپے کی منظوری دی۔ یہ 43 ارب، 50 ارب کے پیکج کا حصہ ہیں، جو اگست میں منظور کیا گیا تھا۔ پنجاب کو 23.5 ارب، سندھ کو 15.3 ارب، خیبر پختونخوا کو 1.3 ارب، بلوچستان کو 2.3 ارب، اور وفاقی دارالحکومت کے لیے 75 کروڑ روپے مختص کیے گئے ہیں۔

آئی ایم ایف کی رپورٹ میں صوابدیدی فنڈز پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ یہ فنڈز حکومتی یا بااثر بیوروکریسی کے زیر اثر حلقوں تک محدود رہتے ہیں، جبکہ بجٹ کے نفاذ میں شفافیت اور پارلیمانی نگرانی محدود ہے۔

اسٹیئرنگ کمیٹی کے فیصلے کے بعد فنڈز کابینہ ڈویژن کے ذریعے متعلقہ صوبائی اداروں کو منتقل کیے جا رہے ہیں، جبکہ پلاننگ کمیشن پوری رقم ایک ہی قسط میں جاری کرتا ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں