قومی اسمبلی میں پیش کی گئی دستاویزات کے مطابق پیٹرولیم لیوی میں 12 کھرب روپے سے زائد وصولی ہوئی ہے۔
اسلام آباد: (رائیٹ ناؤ نیوز) رواں مالی سال کے پہلے 9 ماہ میں پیٹرولیم مصنوعات پر لیوی وصولی کی تفصیلات قومی اسمبلی میں پیش کی گئیں۔
دستاویزات کے مطابق 9 ماہ میں صارفین سے پیٹرولیم لیوی کی مد میں 12 کھرب 5 ارب 18 کروڑ روپے وصول کیے گئے، مارچ میں یہ رقم ایک کھرب 37 ارب روپے رہی۔
فروری میں پیٹرولیم لیوی وصولی کا حجم ایک کھرب 20 ارب روپے، جنوری میں ایک کھرب 24 ارب روپے، جبکہ جولائی میں ایک کھرب 45 ارب روپے کی وصولی ہوئی۔
ستمبر میں ایک کھرب 11 ارب اور اکتوبر میں ایک کھرب 45 ارب لیوی وصول ہوئی، نومبر میں ایک کھرب 51 ارب اور دسمبر میں ایک کھرب 57 ارب کی لیوی جمع کی گئی۔
یاد رہے کہ صارفین سے کلائمنٹ سپورٹ لیوی کی مد میں 35 ارب وصول کیے گئے ہیں جبکہ حکومت نے 51 ارب وصولی کا ہدف مقرر کر رکھا ہے۔












