مشعال ملک نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ یاسین ملک کو بچانے کے لیے ان کا ساتھ دیں، جیل میں ان کی زندگی خطرے میں ہے۔
لاہور: (رائیٹ ناوٴ نیوز) حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ یاسین ملک کو پھانسی گھاٹ سے بچانے کے لیے ان کا ساتھ دیں۔ انہوں نے کہا کہ یاسین ملک کی زندگی کو جیل میں خطرہ لاحق ہے اور انہیں کسی قسم کی دوائی نہیں دی جارہی۔
مشعال ملک نے بتایا کہ لاہور سے شروع ہونے والی ہر تحریک کامیاب رہی ہے اور اب وقت آگیا ہے کہ بھارتی دہشت گردی کے خلاف آواز اٹھائی جائے۔ انہوں نے بھارت کے وزیر اعظم نریندر مودی کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ وہ کشمیر کو نشانہ بنا رہے ہیں۔
مشعال ملک نے سوال اٹھایا کہ بھارت نے کلبھوشن یادیو کا مقدمہ عالمی عدالت انصاف میں لے جا سکتا ہے تو یاسین ملک کا مقدمہ کیوں نہیں لے جایا جا رہا؟ انہوں نے کہا کہ بھارت اور پاکستان کے درمیان عارضی سیزفائر ہوا ہے، لیکن بھارت کسی بھی وقت کچھ بھی کر سکتا ہے۔
انہوں نے پاکستانی عوام سے اپیل کی کہ وہ یاسین ملک کے لیے آواز اٹھائیں اور خبردار کیا کہ اگر یاسین ملک کو کچھ ہوا تو پورا خطہ خطرے میں پڑ سکتا ہے۔















