ایران نے امریکا پر الزام لگایا ہے کہ جب بھی سفارتی حل کی کوشش ہوتی ہے، وہ فوجی مہم شروع کر دیتا ہے۔
تہران: (رائیٹ ناؤنیوز) ایران نے امریکا پر الزام لگایا ہے کہ جب بھی سفارتی حل کی کوشش ہوتی ہے، امریکا فوجی مہم شروع کر دیتا ہے۔ ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کہا کہ ایران کبھی دباؤ میں نہیں آئے گا۔
امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے کہا ہے کہ ایران کی جانب سے جنگ بندی کے لیے امریکا کی نئی تجویز پر جواب آج موصول ہونے کا امکان ہے۔ اگر ایران کا جواب مثبت ہوا تو مذاکرات کا آغاز ہوگا۔
ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کہا ہے کہ آبنائے ہرمز میں کشیدگی میں کمی کی بجائے اضافہ ہو رہا ہے۔ انہوں نے امریکی فوجی مہم کو خطرناک قرار دیا ہے۔
عراقچی نے سوال اٹھایا کہ آیا یہ کسی تخریب کار کی کارستانی ہے جو امریکی صدر کو دلدل میں دھکیل رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایرانی کبھی بھی دباؤ کے آگے جھکتے نہیں ہیں۔
یاد رہے کہ گزشتہ شب امریکی فوج نے ایران میں فوجی اڈوں پر بمباری کی اور دونوں ممالک کی افواج میں جھڑپیں ہوئی ہیں۔













