نیب کا ڈیجیٹل نظام ہاؤسنگ فراڈ کی روک تھام کے لیے پیش

نیب نے ہاؤسنگ فراڈ روکنے کے لیے ڈیجیٹل نظام کی تجویز دی، جس سے خریدار فوری تصدیق کر سکیں گے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک

اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز) قومی احتساب بیورو (نیب) نے ہاؤسنگ اسکیموں کی قانونی حیثیت کی فوری تصدیق کے لیے ‘ڈیجیٹل ون کلک ڈسکلوژر’ نظام کی تجویز پیش کی ہے، جس سے خریدار فوری طور پر اسکیم کی قانونی حیثیت اور پلاٹ کی موجودگی کی تصدیق کر سکیں گے۔

نجی ہاؤسنگ اور کوآپریٹو سوسائٹیز کے فراڈ کے پیش نظر نیب راولپنڈی نے 4 نکاتی اصلاحاتی ایجنڈا تیار کیا ہے تاکہ نجی ہاؤسنگ سیکٹر میں پھیلے فراڈ کا خاتمہ کیا جا سکے۔ ان اصلاحات کا ابتدائی نفاذ اسلام آباد اور راولپنڈی میں متوقع ہے، جہاں ہزاروں شہری مالی نقصان کا سامنا کر چکے ہیں۔

اصلاحات میں مرکزی آن لائن پورٹل، محفوظ پلاٹ الاٹمنٹ لیٹر، لازمی ایسکرو اکاؤنٹ اور امینٹی پلاٹس کی غیر قانونی فروخت پر سخت سزائیں شامل ہیں۔ نیب کے سینئر افسر کے مطابق نیا نظام شہریوں کو بااختیار بنائے گا اور شفافیت کو فروغ دے گا۔

ڈی جی نیب وقار احمد چوہان نے اطمینان ظاہر کیا کہ یہ اصلاحات متاثرہ شہریوں کی مشکلات کو ختم کریں گی اور رئیل اسٹیٹ سیکٹر پر اعتماد بحال کریں گی۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ اقدام عوامی شکایات میں اضافے کے بعد کیا گیا ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں