ایرانی وزیر خارجہ کا اسحاق ڈار سے رابطہ، خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال

ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے اسحاق ڈار سے رابطہ کرکے خطے کی صورتحال پر گفتگو کی ہے، مذاکرات جاری رکھنے پر زور دیا گیا۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
ایرانی وزیر خارجہ کا اسحاق ڈار سے رابطہ، خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال

اسلام آباد: (رائیٹ ناؤ نیوز) ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے پاکستان کے نائب وزیراعظم اسحاق ڈار سے ٹیلیفونک رابطہ کیا ہے۔ دونوں رہنماؤں نے خطے کی تازہ صورتحال اور سفارتی کوششوں پر گفتگو کی ہے۔

ایرانی وزارت خارجہ کے مطابق دونوں وزرائے خارجہ نے خطے کی حالیہ پیش رفت پر تبادلہ خیال کیا۔ انہوں نے بدلتی صورتحال میں مذاکرات جاری رکھنے کی اہمیت پر زور دیا ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ دونوں ممالک نے علاقائی تعاون کو مضبوط بنانے کی ضرورت پر اتفاق کیا۔ اس دوران انہوں نے سفارت کاری کی اہمیت کو بھی اجاگر کیا۔

یہ رابطہ اس وقت ہوا جب ایران امریکا کی جنگی تجویز کا جائزہ لے رہا ہے۔ پاکستان دونوں ممالک کے درمیان ثالثی کی کوششوں میں مصروف ہے۔

واضح رہے کہ امریکی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ تہران جلد امریکی امن تجویز پر جواب جمع کرانے والا ہے۔ دونوں ممالک جنگ کے خاتمے کے قریب پہنچ چکے ہیں۔

دیگر متعلقہ خبریں