ٹرمپ کا بڑا دعویٰ، ایران سے امن معاہدہ ایک ہفتے میں ممکن ہے

امریکی صدر ٹرمپ کا کہنا ہے کہ ایران کے ساتھ امن معاہدہ ایک ہفتے میں ممکن ہے، ورنہ نئے حملے کیے جا سکتے ہیں۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
ایران سے امن معاہدہ ایک ہفتے میں ممکن، ٹرمپ کا نیا حملوں کا انتباہ

واشنگٹن: (رائیٹ ناؤنیوز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران کے ساتھ امن معاہدہ ایک ہفتے میں ممکن ہے۔ انہوں نے خبردار کیا کہ اگر ایران نے آبنائے ہرمز کھولنے پر معاہدہ نہ کیا تو نئے حملے کیے جا سکتے ہیں۔

ٹرمپ نے ایک امریکی ٹیلی ویژن چینل کو انٹرویو میں بتایا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران امریکا اور ایران کے درمیان مثبت مذاکرات ہوئے ہیں۔ ایران جنگ کے خاتمے کے لیے امریکی تجویز کا جائزہ لے رہا ہے۔

ان کے مطابق معاہدے کے امکانات روشن ہیں اور فریقین کسی ڈیل تک پہنچ سکتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ امریکی انتظامیہ ایران سے افزودہ یورینیم حاصل کرنے کی خواہاں ہے۔

ایرانی صدر مسعود پزشکیان کی سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای سے اہم ملاقات ہوئی ہے، جس میں صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

واضح رہے کہ امریکی صدر نے کہا ہے کہ امریکا ان افراد سے رابطے میں ہے جو ڈیل چاہتے ہیں، اب دیکھنا ہوگا کہ ایران معاہدے پر آمادہ ہوتا ہے یا نہیں۔

دیگر متعلقہ خبریں