بھارتی ریاست آسام میں دوسری شادی پر پابندی کا قانون منظور

بھارتی ریاست آسام میں دوسری شادی پر پابندی کا قانون منظور، متعدد شادیوں کو جرم قرار دیا گیا۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک

گواہاٹی: (رائیٹ ناوٴ نیوز) بھارتی ریاست آسام کی اسمبلی نے ایک متنازع قانون منظور کرلیا جس کے تحت ایک سے زائد شادی (پولیگمی) کو جرم قرار دیا گیا ہے۔ اس قانون کے مطابق پہلی شادی کے ہوتے ہوئے دوسری شادی کرنے پر 7 سال قید ہوگی، جبکہ پہلی بیوی کی اجازت کے بغیر دوسری شادی کرنے پر سزا میں اضافہ ہوسکتا ہے۔

پہلی شادی کو چھپا کر دوسری شادی کرنے کی صورت میں 10 سال قید کی سزا دی جائے گی اور بار بار یہ جرم کرنے پر سزا دگنی ہو جائے گی۔ اس کے علاوہ دوسری شادی کرنے والوں کو سرکاری نوکری یا مقامی انتخابات میں حصہ لینے کی اجازت نہیں ہوگی۔

دوسری شادی کروانے یا معاونت کرنے والے مثلاً گاؤں کے سرپنچ، مذہبی پیشوا، والدین یا سرپرست کو بھی 2 سال قید اور ایک لاکھ روپے سے ڈیڑھ لاکھ تک جرمانہ ہوگا۔ بل میں غیر قانونی شادی کی شکار خواتین کو معاوضہ اور قانونی تحفظ فراہم کرنے کی بھی شق شامل ہے۔

وزیراعلیٰ نے کہا کہ یہ قانون اسلام مخالف نہیں بلکہ معاشرتی ازدواجی ذمہ داری اور خواتین کے حقوق کے تحفظ کے لیے ضروری ہے۔ تاہم اس قانون کو ذاتی آزادی اور مذہبی روایات پر قدغن سمجھا جا رہا ہے، خصوصاً ان علاقوں میں جہاں دوسری شادی کی مذہبی یا روایتی اجازت ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں