رئیل اسٹیٹ سیکٹر کے لیے بڑی خوشخبری، زیر تعمیر عمارات پر ٹیکس کالعدم

وفاقی آئینی عدالت نے انکم ٹیکس کے سیکشن سیون ای کو غیر آئینی قرار دے کر رئیل اسٹیٹ سیکٹر کے لیے بڑی خبر دی ہے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
رئیل اسٹیٹ سیکٹر کے لیے بڑی خوشخبری، زیر تعمیر عمارات پر ٹیکس کالعدم

اسلام آباد: (رائیٹ ناؤ نیوز) وفاقی آئینی عدالت نے انکم ٹیکس قانون کے سیکشن سیون ای کو غیر آئینی قرار دیتے ہوئے اسے کالعدم کر دیا ہے۔ چیف جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں عدالت نے مختصر فیصلہ سنایا، جس میں حکومت کی درخواستیں خارج کر دی گئیں۔

عدالت کے فیصلے کے بعد ایف بی آر کے تحت سیکشن سیون ای کے تمام اقدامات اور وصولیاں قانونی طور پر ختم ہو گئیں۔ انکم ٹیکس کے تحت زیر تعمیر عمارات پر ٹیکس عائد کیا گیا تھا، جس پر رئیل اسٹیٹ سے وابستہ افراد کو اعتراضات تھے۔

متفرق عدالتوں کے فیصلوں کے باعث معاملہ وفاقی آئینی عدالت میں آیا، جہاں 30 اپریل کو فیصلہ محفوظ کیا گیا تھا۔ اب عدالت نے تمام دلائل سننے کے بعد فیصلہ سنایا۔

قانونی ماہرین کا کہنا ہے کہ اس فیصلے سے رئیل اسٹیٹ سیکٹر کو بڑا فائدہ ہوگا اور تعمیراتی صنعت میں سرمایہ کاری کی حوصلہ افزائی ہوگی۔

یاد رہے کہ پشاور، بلوچستان اور اسلام آباد کی ہائی کورٹس نے بھی اس قانون کو غیر قانونی قرار دیا تھا، جبکہ لاہور ہائی کورٹ نے اسے آئینی قرار دیا تھا۔

دیگر متعلقہ خبریں