شارجہ میں گرافین تیاری شروع، برطانیہ کو برآمد کرنے کی تیاری

یو اے ای نے گرافین کی تیاری کا اعلان کیا، جو برطانیہ کو برآمد کیا جائے گا۔ اس منصوبے میں شارجہ کی Dana گیس کمپنی اور برطانوی کمپنی Lividian شامل ہیں۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
یو اے ای کا گرافین کی تیاری کا اعلان، برطانیہ کو برآمد کرنے کی منصوبہ بندی

شارجہ: (رائیٹ ناؤ نیوز) متحدہ عرب امارات نے گرافین میٹریل کی تیاری کا اعلان کیا ہے جو برطانیہ کو برآمد کیا جائے گا۔ اس معاہدے میں شارجہ کی Dana گیس کمپنی اور برطانوی ٹیکنالوجی کمپنی Lividian شامل ہیں۔

گرافین کاربن کی ایک قسم ہے، جسے دنیا کا سب سے مضبوط اور ہلکا مٹیریل مانا جاتا ہے۔ اس کی ابتدائی تیاری کے لیے 20 سے 50 لاکھ ڈالرز کی سرمایہ کاری کی جائے گی۔

مزید برآں، اس سرمایہ کاری کو 5 کروڑ اور پھر 50 کروڑ ڈالرز تک بڑھانے کا منصوبہ ہے۔ شارجہ کی کمپنی گرافین تیار کرکے برطانیہ کو برآمد کرے گی۔

یہ میٹریل کاربن بیٹریز، تعمیرات، پینٹس، میڈیکل ڈیوائسز اور سنسرز میں استعمال ہوگا۔ اس کی تیاری سے جدید ٹیکنالوجی میں ترقی کی توقع ہے۔

واضح رہے کہ پہلے مرحلے میں سالانہ 15 ٹن گرافین تیار کیا جائے گا، جو برطانیہ میں جدید ٹیکنالوجی کے لیے استعمال ہوگا۔

دیگر متعلقہ خبریں