پشاور زلمی نے پی ایس ایل 11 کے فائنل میں حیدرآباد کنگز مین کو شکست دی اور دوسری بار چیمپئن بنی۔
کراچی: (رائیٹ ناؤ نیوز) پشاور زلمی نے پی ایس ایل 11 کے فائنل میں حیدرآباد کنگز مین کو 5 وکٹ سے شکست دی۔ بابر اعظم کی قیادت میں زلمی نے دوسری بار پی ایس ایل کا ٹائٹل اپنے نام کیا۔
پشاور زلمی کے کپتان بابر اعظم نے چیئرمین پی سی بی محسن نقوی سے ٹرافی وصول کی۔ بابر نے میڈیا سے کہا کہ میچ ٹو میچ پلاننگ کی وجہ سے کامیابیاں ملتی رہیں۔
حیدر آباد کنگز مین کے کپتان مارنس لبوشین نے کہا کہ فائنل میں رنز کم بنے لیکن مجموعی کارکردگی اچھی رہی۔ ناک آؤٹ گیمز میں شاندار کھیل پیش کیا۔
واضح رہے کہ پشاور زلمی کی فتح کے بعد ٹیم کے حامیوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی۔ ایرون ہارڈی اور عبدالصمد کی بہترین بیٹنگ نے ٹیم کو فتح دلائی۔
یاد رہے کہ پشاور زلمی نے 130 رنز کا ہدف 16ویں اوور میں 5 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کیا۔ حیدر آباد کنگز مین نے 18 اوور میں 129 رنز بنائے تھے۔














