بجلی ملازمین کو ماہانہ 300 سے 1300 یونٹ تک مفت بجلی کی فراہمی

بجلی کمپنیوں کے ملازمین کو ماہانہ 300 سے 1300 یونٹ تک مفت بجلی فراہم کی جارہی ہے، سینیٹ کو تفصیلات فراہم کی گئیں۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک

اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز) بجلی کمپنیوں کے ملازمین کو ماہانہ 300 سے 1300 یونٹ تک مفت بجلی فراہم کی جارہی ہے۔ ملک بھر کے بجلی کے محکموں جیسے ڈسکوز، جنیکوز، این ٹی ڈی سی، پی آئی ٹی سی اور واپڈا کے ملازمین مفت بجلی کی سہولت سے مستفید ہورہے ہیں۔

گزشتہ روز سینیٹ کو بتایا گیا کہ ان ملازمین کو ماہانہ کتنی بجلی مفت فراہم کی جاتی ہے، سب سے زیادہ مفت بجلی آئیسکو میں ماہانہ 2 لاکھ 56 ہزار 500 یونٹ فراہم کی جاتی ہے۔ ان محکموں میں گریڈ ایک سے چار تک کے ملازمین کو ماہانہ 300 یونٹ، گریڈ 5 سے 10 تک 600 یونٹ، اور گریڈ 11 سے 16 کو بھی 600 یونٹ بجلی مفت دی جاتی ہے۔

گریڈ 17 کے ملازمین کو 650 یونٹ، گریڈ 18 کو 700 یونٹ، گریڈ 19 کو 1000 یونٹ، گریڈ 20 کو 1100 یونٹ جبکہ گریڈ 21 اور 22 کو 1300 یونٹ بجلی مفت فراہم کی جاتی ہے۔

سینیٹ کو فراہم کردہ اعداد و شمار کے مطابق، 13 کمپنیوں کو ماہانہ 3 لاکھ 18 ہزار 445 یونٹ مفت بجلی فراہم کی جاتی ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں