حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کردیا، پیٹرول 6 روپے 51 پیسے اور ڈیزل 19 روپے 39 پیسے مہنگا ہوگیا۔
اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز)۔ حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کردیا ہے، جس کے تحت پیٹرول کی قیمت میں 6 روپے 51 پیسے اور ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 19 روپے 39 پیسے اضافہ ہوا ہے۔
پیٹرولیم ڈویژن نے نوٹیفکیشن جاری کرتے ہوئے بتایا ہے کہ پیٹرول کی نئی قیمت 399 روپے 86 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔ ہائی سپیڈ ڈیزل کی نئی قیمت 399 روپے 58 پیسے فی لیٹر ہوگی۔
یہ نئی قیمتیں آج رات 12 بجے سے نافذ العمل ہوں گی۔ پیٹرول پر لیوی 112 روپے 14 پیسے اور ہائی سپیڈ ڈیزل پر لیوی 37 روپے 33 پیسے فی لیٹر کردی گئی ہے۔
قیمتوں میں اضافے کے باعث مہنگائی میں مزید اضافہ ہوسکتا ہے، جبکہ ٹرانسپورٹ اور اشیائے ضروریہ کی قیمتوں پر بھی اثر پڑ سکتا ہے۔
یاد رہے کہ کل یکم مئی کی چھٹی ہونے کے باعث قیمتوں میں ردوبدل کا اعلان آج ہی کیا گیا۔














