فیفا نے ورلڈ کپ 2026 کے لیے یلو کارڈز کے قوانین میں تبدیلیاں کی ہیں تاکہ کھلاڑیوں کی معطلی کے امکانات کو کم کیا جا سکے۔
زیورخ: (رائیٹ ناوٴ نیوز) فیفا نے ورلڈ کپ 2026 کے لیے یلو کارڈز کے قوانین میں اہم تبدیلیوں کا اعلان کیا ہے۔ ان تبدیلیوں کا مقصد کھلاڑیوں کی معطلی کے امکانات کو کم کرنا ہے۔
نئے ضوابط کے مطابق کھلاڑیوں کے ڈسپلنری ریکارڈ کو ٹورنامنٹ کے دوران دو مرتبہ صاف کیا جائے گا۔ گروپ مرحلے کے اختتام پر تمام کھلاڑیوں کے سنگل یلو کارڈ ختم کر دیے جائیں گے۔
فیفا نے کہا ہے کہ سیمی فائنل میں پہنچنے والی ٹیموں کے کھلاڑی بھی یلو کارڈ کے خطرے سے آزاد ہوں گے۔ کوارٹر فائنلز کے بعد ایک اور ایمنسٹی دی جائے گی۔
یہ تبدیلیاں نئے 48 ٹیموں کے فارمیٹ اور اضافی ناک آؤٹ راؤنڈ کے باعث کی گئی ہیں۔ اس سے قبل بھی کوارٹر فائنل کے بعد یلو کارڈز ختم کیے جاتے تھے۔
یاد رہے کہ ورلڈ کپ 11 جون سے 19 جولائی تک امریکا، کینیڈا اور میکسیکو میں کھیلا جائے گا۔ فیفا نے مالی مراعات میں بھی اضافہ کیا ہے۔















