پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن کے اعتراضات کے باوجود فلم سٹی اتھارٹی بل 2026 کثرت رائے سے منظور ہوا۔
لاہور: (رائیٹ ناوٴ نیوز)۔ پنجاب اسمبلی کے اجلاس میں اپوزیشن کے اعتراضات کے باوجود فلم سٹی اتھارٹی بل 2026 کثرت رائے سے منظور ہوا۔
اجلاس سپیکر ملک احمد خان کی زیر صدارت ہوا، جہاں سینئر وزیر مریم اورنگزیب نے بل پیش کیا، جسے ایوان نے منظور کر لیا۔
اپوزیشن کے رکن اعجاز شفیع نے الزام لگایا کہ صحت اور تعلیم کا بجٹ کم کرکے فلم سٹی پر خرچ کیا جا رہا ہے۔
مریم اورنگزیب نے دفاع کرتے ہوئے کہا کہ بجٹ بڑھایا گیا ہے، تعلیم کا بجٹ 30 ارب سے 130 ارب اور صحت کا 15 ارب سے 100 ارب ہوا۔
واضح رہے کہ اجلاس کے دوران اپوزیشن نے احتجاج اور نعرے بازی کی، مگر بل کثرت رائے سے منظور ہو گئے۔














