سرفراز احمد کا اہم بیان، پاکستان بنگلادیش ٹیسٹ سیریز کے لیے تیار

ہیڈ کوچ سرفراز احمد نے بنگلادیش کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں اچھے نتائج کی امید ظاہر کی ہے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
پاکستان ٹیم کا بنگلادیش سیریز میں بہتر آغاز کا عزم، سرفراز احمد کا بیان

کراچی: (رائیٹ ناوٴ نیوز) پاکستان کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ سرفراز احمد نے بنگلادیش کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں اچھے نتائج کی امید ظاہر کی ہے۔ نیشنل اسٹیڈیم میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عالمی چیمپئن شپ کے لیے بہتر آغاز ضروری ہے۔

سرفراز احمد نے کہا کہ سینئر اور جونیئر کھلاڑیوں کا امتزاج بہترین نتائج فراہم کر سکتا ہے۔ انہوں نے بابر اعظم کی فارم میں واپسی کو خوش آئند قرار دیا اور کہا کہ ڈومیسٹک سطح پر اچھے کھلاڑیوں کو مواقع ملیں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ بنگلادیش کے خلاف سیریز کے لیے بھرپور تیاریاں جاری ہیں۔ کراچی میں جاری کیمپ کے ذریعے کھلاڑی بنگلادیش کی کنڈیشنز سے ہم آہنگ ہو رہے ہیں۔

واضح رہے کہ دورہ بنگلادیش کے لیے قومی ٹیم کا تربیتی کیمپ نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں جاری ہے۔ یہ سیریز آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ 2025–27 کا حصہ ہوگی۔

یاد رہے کہ پاکستان کے 16 رکنی اسکواڈ میں شان مسعود، بابر اعظم اور دیگر اہم کھلاڑی شامل ہیں۔ غازی غوری، اذان اویس، عبداللہ فضل اور عماد بٹ پہلی بار ٹیم کا حصہ بنے ہیں۔

دیگر متعلقہ خبریں