پاکستان نے فتح ٹو میزائل کی کامیاب مشق انجام دی، جدید ایویونکس اور نیوی گیشنل ٹیکنالوجی سے لیس۔
اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز) آرمی راکٹ فورس کمانڈ نے فتح ٹو میزائل سسٹم کی کامیاب تربیتی مشق انجام دی ہے۔ یہ مشق جدید ترین ایویونکس اور نیوی گیشنل ٹیکنالوجی سے لیس فتح ٹو میزائل کے ذریعے کی گئی۔
آئی ایس پی آر کے مطابق، اس کامیاب مشق سے پاکستان کی دفاعی صلاحیتوں میں مزید اضافہ ہوگا۔ مقامی طور پر تیار کردہ فتح ٹو میزائل کی جدید ایویونکس کے ساتھ مختلف سب سسٹمز کی کارکردگی اور تکنیکی پیرامیٹرز کو جانچا گیا۔
تربیتی فائر کا مقصد نظام کی درستگی اور مؤثر کارکردگی کا جائزہ لینا تھا۔ اسٹریٹجک پلانز ڈویژن اور سینئر عسکری حکام نے مشق کا مشاہدہ کیا۔
فتح سیریز کی کامیاب تربیتی مشق پر فورم نے اطمینان کا اظہار کیا۔ اعلیٰ قیادت نے ٹیم کی تکنیکی مہارت اور کاوشوں کو سراہا۔
واضح رہے کہ پاکستان مسلسل اپنی دفاعی صلاحیتوں کو بڑھانے میں کوشاں ہے اور یہ مشق اس کی اہم کڑی ہے۔











