متحدہ عرب امارات کا بڑا فیصلہ، اوپیک سے علیحدگی کا اعلان

متحدہ عرب امارات نے اوپیک اور اوپیک پلس سے علیحدگی اختیار کر لی، جس سے تیل کی عالمی برآمدات متاثر ہو سکتی ہیں۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
امارات کا اوپیک اور اوپیک پلس سے علیحدگی

ابوظہبی: (رائیٹ ناوٴ نیوز) متحدہ عرب امارات نے اوپیک (OPEC) اور اوپیک پلس (OPEC+) سے علیحدگی کا اعلان کر دیا ہے۔ یہ فیصلہ یکم مئی 2026 سے مؤثر ہوگا۔

سرکاری اعلان کے مطابق فیصلہ طویل مدتی اسٹریٹجک اور معاشی وژن کے تحت کیا گیا ہے۔ امارات نے ملکی توانائی پیداوار میں سرمایہ کاری تیز کرنے کو بھی اہم وجہ قرار دیا ہے۔

اعلان میں کہا گیا ہے کہ امارات عالمی توانائی منڈی میں ذمہ دار کردار جاری رکھے گا۔ اضافی پیداوار مارکیٹ میں بتدریج اور طلب کے مطابق لائی جائے گی۔

یہ فیصلہ ایسے وقت سامنے آیا ہے جب آبنائے ہرمز میں رکاوٹوں نے عالمی تیل سپلائی کو متاثر کیا ہے۔ اس پیش رفت سے اوپیک کی پیداواری پالیسی اور خلیجی توانائی توازن پر دباؤ بڑھ سکتا ہے۔

واضح رہے کہ متحدہ عرب امارات 1967 میں اوپیک کا رکن بنا تھا۔ تقریباً 60 سال بعد اس کی علیحدگی عالمی تیل منڈی کے لیے بڑی تبدیلی سمجھی جا رہی ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں