جسٹس بابر ستار کاچیف جسٹس کو خط، کیا ٹرانسفر سے پہلے مؤقف سنا جائے گا؟

ججز ٹرانسفر کے معاملے پر جسٹس بابر ستار نے چیف جسٹس کو خط لکھا اور ذاتی طور پر سنے جانے کی درخواست کی۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
ججز ٹرانسفر: جسٹس بابر ستار کا چیف جسٹس کو خط

اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز) اسلام آباد ہائیکورٹ ججز کے ٹرانسفر سے متعلق جوڈیشل کمیشن کے اجلاس سے پہلے اہم پیش رفت سامنے آئی ہے۔

ذرائع کے مطابق جسٹس بابر ستار نے چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کو خط لکھا ہے جس میں انہوں نے ذاتی طور پر سنے جانے کی درخواست کی ہے۔

جسٹس بابر ستار نے خط میں مؤقف اختیار کیا کہ آئین کے آرٹیکل 200 کے تحت ٹرانسفر کے فیصلے سے پہلے انہیں سنا جائے۔ ان کا نام بھی زیر غور ججز میں شامل ہے۔

واضح رہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ کے ججز کے ٹرانسفر سے متعلق جوڈیشل کمیشن کا اجلاس آج ہوگا، جس میں مختلف ججز کے نام زیر غور آئیں گے۔

ذرائع کے مطابق چیف جسٹس یحییٰ آفریدی نے ٹرانسفر ججز کے اجلاس کی مخالفت کی تھی، تاہم یہ اجلاس 5 ممبران کی ریکوزیشن پر بلایا گیا ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں