لنڈی کوتل کا تاریخی اخروٹ کا درخت آج بھی قید کیوں ہے؟

لنڈی کوتل میں اخروٹ کے درخت کی تاریخی داستان آج بھی متحیر کرتی ہے۔ برطانوی دور میں یہ درخت ‘گرفتار’ ہوا اور آج بھی قید میں ہے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
لنڈی کوتل کا تاریخی اخروٹ کا درخت آج بھی قید

لنڈی کوتل: (رائیٹ ناوٴ نیوز)۔ لنڈی کوتل میں واقع ایک اخروٹ کے درخت کی داستان آج بھی لوگوں کو متحیر کرتی ہے۔ یہ درخت برطانوی دور حکومت کے ایک دلچسپ واقعے کی یادگار ہے۔

اس درخت کے ساتھ نصب بورڈ پر لکھا ہے ‘مجھے گرفتار کرلیا گیا ہے’۔ ایک برطانوی فوجی افسر نے نشے کی حالت میں اسے ہلتا ہوا محسوس کیا اور گرفتار کرنے کا حکم دیا۔ تب سے یہ درخت ‘گرفتار’ ہے۔

مقامی سیاح ابوذر آفریدی کے مطابق یہ واقعہ انگریز دور کی انوکھی داستانوں میں سے ایک ہے۔ درخت آج بھی اسی حالت میں موجود ہے، جیسے وقت تھم گیا ہو۔

یہ درخت اب پھل نہیں دیتا لیکن سیاحوں اور مقامی افراد کے لیے دلچسپ کشش ہے۔ مقامی شہری ثناءاللہ کہتے ہیں کہ سزا مکمل ہونے پر درخت کو آزاد کر دینا چاہیے۔

واضح رہے کہ یہ درخت ماضی کی انوکھی جھلک پیش کرتا ہے اور یہ سوال اٹھاتا ہے کہ اختیار کے نشے میں انسان کہاں تک جا سکتا ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں