اسلام آباد میں پبلک اور گڈز ٹرانسپورٹ کو داخلے کی اجازت مل گئی

اسلام آباد کی انتظامیہ نے ٹرانسپورٹ کو شہر میں داخلے کی اجازت دے دی جبکہ فیض آباد بس ٹرمینل بند رہے گا۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
اسلام آباد میں پبلک و گڈز ٹرانسپورٹ کو داخلے کی اجازت

اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز) وفاقی دارالحکومت کی انتظامیہ نے پبلک اور گڈز ٹرانسپورٹ کو شہر میں داخل ہونے کی اجازت دے دی ہے۔

اعلان کے مطابق شہر کے تمام بس اڈے کھول دیے گئے ہیں، تاہم فیض آباد بس ٹرمینل کو بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

قبل ازیں، کفایت شعاری کے تحت ضلعی انتظامیہ نے کاروباری اوقات میں نظرثانی کرتے ہوئے نیا شیڈول جاری کیا تھا۔

اس شیڈول کے تحت دکانیں، مارکیٹس اور شاپنگ مالز رات 8 بجے بند ہوں گی جبکہ فارمیسی، ہسپتال اور پیٹرول پمپس مستثنیٰ ہیں۔

واضح رہے کہ شہریوں اور کاروباری طبقے سے اپیل کی گئی ہے کہ نئے اوقاتِ کار پر عملدرآمد یقینی بنائیں۔

دیگر متعلقہ خبریں