جنوبی ایشیا میں سونے کی قیمتوں میں اضافے سے شادیوں کے رجحانات تبدیل ہو رہے ہیں، دلہنیں اور ان کے خاندان نقلی زیورات کی طرف مائل ہو رہے ہیں۔
کراچی: (رائیٹ ناوٴ نیوز) جنوبی ایشیا میں سونے کی قیمتوں میں اضافے کے باعث شادیوں کے رجحانات میں تبدیلی آ رہی ہے۔ دلہنیں اور ان کے خاندان خالص سونا خریدنے میں مشکلات کا سامنا کر رہے ہیں۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق سونے کی ریکارڈ قیمتوں نے روایتی شادیوں کو متاثر کیا ہے۔ عالمی بازار میں سونے کی قدر 52 ڈالر کم ہو کر 4 ہزار 714 ڈالر فی اونس ہے۔
سونے کی قیمتوں میں اضافے کے بعد دلہنیں نقلی زیورات کی طرف مائل ہو رہی ہیں۔ ایک گرام گولڈ جیولری بطور متبادل مقبول ہو رہی ہے، متوسط طبقہ حکمت عملی بدل رہا ہے۔
پاکستان، بھارت اور بنگلادیش میں سونے کی خریداری میں کمی دیکھی جا رہی ہے۔ سونا اب زیور کے بجائے سرمایہ کاری کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔
واضح رہے کہ سونے کی قیمتوں میں اضافہ عالمی اقتصادی حالات اور طلب و رسد کے فرق کی وجہ سے ہوتا ہے۔















