برطانوی وزیراعظم کا پاسداران انقلاب کو دہشتگرد قرار دینے کا اعلان

برطانوی وزیراعظم کیئر اسٹارمر ایران کی پاسداران انقلاب کو دہشتگرد تنظیم قرار دینے کے لیے قانون سازی کریں گے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
برطانوی وزیراعظم کا پاسداران انقلاب کو دہشتگرد قرار دینے کا اعلان

لندن: (رائیٹ ناوٴ نیوز) برطانوی وزیراعظم کیئر اسٹارمر نے اعلان کیا ہے کہ وہ ایران کی پاسداران انقلاب کو دہشتگرد تنظیم قرار دینے کیلئے قانون سازی کریں گے۔

فنانشل ٹائمز کے مطابق، یہ اقدام چند ہفتوں میں مکمل ہوگا جس سے یہودی گروہوں اور ایران میں مذہبی حکومت کے مخالفین کے مطالبات پورے ہوں گے۔

اس سے قبل برطانیہ میں صرف غیر ریاستی عناصر کو دہشتگرد قرار دیا جاتا تھا، یہ پہلا موقع ہوگا کہ کسی ملک کی مسلح فوج کو دہشتگرد قرار دیا جائے گا۔

یورپی یونین نے پہلے ہی فروری میں پاسداران انقلاب کو دہشتگرد قرار دینے کا فیصلہ کیا تھا، برطانوی اقدام کی عالمی سطح پر اہمیت ہے۔

واضح رہے کہ برطانیہ میں دہشتگردی ایکٹ کے تحت پہلے صرف غیر ریاستی تنظیموں کو دہشتگرد قرار دیا گیا ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں