کینیڈین خاتون سارہ مشیل لینا نے سوشل میڈیا دوستی کے بعد پاکستان میں شادی کر لی۔
دیر لوئر: (رائیٹ ناوٴ نیوز) کینیڈا سے تعلق رکھنے والی خاتون سارہ مشیل لینا پاکستانی شہری سے سوشل میڈیا پر دوستی کے بعد شادی کرنے پاکستان پہنچ گئیں۔
تفصیلات کے مطابق، سارہ مشیل لینا خیبرپختونخوا کے علاقے تیمرگرہ، دیر لوئر میں اپنے دوست سے ملنے آئیں، جہاں انہوں نے باہمی رضامندی سے شادی کی۔
ذرائع کے مطابق، دونوں کی دوستی سوشل میڈیا کے ذریعے ہوئی جو کہ گہرے تعلق میں تبدیل ہو گئی۔ سارہ نے 6 مارچ 2026 کو ویزا اپلائی کیا اور 10 مارچ کو ٹورسٹ ویزا جاری ہوا۔
دستاویزات کے مطابق، سارہ کو 90 روزہ سنگل انٹری ویزا ملا، جو 10 مارچ سے 9 جون 2026 تک کارآمد ہے۔ مقامی ذرائع کا کہنا ہے کہ علاقہ مکین اس واقعے پر خوشگوار حیرت کا اظہار کر رہے ہیں۔
واضح رہے کہ ماضی میں بھی غیر ملکی خواتین کے محبت میں مبتلا ہوکر پاکستان آنے اور مقامی مردوں سے شادی کے واقعات پیش آچکے ہیں۔














