سکھرمیں قبائلی جھگڑوں کا تصفیہ 24 کروڑ روپے جرمانہ عائد

سکھر میں جرگے نے قبائلی جھگڑوں کا تصفیہ کرتے ہوئے 24 کروڑ 60 لاکھ روپے جرمانہ عائد کیا۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
سکھر، قبائلی جھگڑوں کا تصفیہ 24 کروڑ روپے جرمانہ عائد

سکھر: (رائیٹ ناوٴ نیوز)۔ سکھر کے سرکٹ ہاؤس میں منعقد جرگے نے دیرینہ قبائلی جھگڑوں کا تصفیہ کرتے ہوئے فیصلہ سنایا ہے۔ گھوٹکی کے 84 افراد کے قتل کے مقدمات کا فیصلہ کیا گیا۔

مختلف قبائل کے درمیان تصفیہ کے لیے اہم بیٹھک ہوئی، جس کی صدارت مہر قبیلے کے سربراہ سردار علی گوہر مہر اور ڈاکٹر ابراہیم جتوئی نے کی۔ دیگر معززین بھی موجود تھے۔

مہر قبیلے کی موجودگی میں منتظمین نے تمام فریقین کے 84 افراد کے قتل اور 80 زخمیوں کے جرمانے کا اعلان کیا۔

فریقین پر مجموعی طور پر 24 کروڑ 60 لاکھ روپے سے زائد جرمانہ عائد کیا گیا۔ رقم تین قسطوں میں ادا کی جائے گی۔

واضح رہے کہ فیصلے کے بعد دوبارہ جھگڑا کرنے پر 80 لاکھ روپے جرمانہ ہوگا۔ خواتین کے قتل پر 50 لاکھ اور مرد کے قتل پر 25 لاکھ جرمانہ مقرر کیا گیا ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں