سہیل آفریدی کا قومی مفاد کے لیے سیاسی مفادات قربان کرنے کا دعویٰ

سہیل آفریدی نے کہا کہ انہوں نے ہمیشہ قومی مفاد کو سیاسی مفادات پر فوقیت دی ہے اور عمران خان کی امن پالیسی کی عالمی پذیرائی ہوئی ہے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
سہیل آفریدی، قومی مفاد کے لیے سیاسی مفادات قربان کرنے کا دعویٰ

پشاور: (رائیٹ ناوٴ نیوز) وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ انہوں نے ہمیشہ قومی مفاد کو سیاسی مفادات پر فوقیت دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان کی پالیسیوں کی عالمی پذیرائی ہوئی ہے۔

کابینہ اجلاس میں سہیل آفریدی نے کہا کہ عمران خان کا مؤقف رہا ہے کہ جنگ مسائل کا حل نہیں، امن و مذاکرات کو ترجیح دی جانی چاہیے۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ عمران خان نے 9 اپریل کا جلسہ قومی مفاد کی خاطر ملتوی کیا۔

وزیراعلیٰ نے مزید کہا کہ سیاسی کیپیٹل کو داؤ پر لگا کر وفاقی حکومت کے اجلاسوں میں شرکت کی۔ ان کا کہنا تھا کہ قابض حکمران ذاتی مفادات کو ترجیح دے رہے ہیں اور قومی مفاد کو نظرانداز کر رہے ہیں۔

سہیل آفریدی نے کہا کہ اگر پی ٹی آئی کے خلاف امتیازی سلوک جاری رہا تو مصلحت ختم کر کے عدم تعاون کی پالیسی اپنائی جائے گی۔ خیبرپختونخوا کے ترقیاتی پروگرام کی تیاری آخری مراحل میں ہے۔

واضح رہے کہ خیبرپختونخوا حکومت نے عوام سے ترقیاتی منصوبوں میں تجاویز طلب کی ہیں۔ 4 مئی سے 8 مئی تک عوامی فیڈبیک کے لیے پورٹل کھلا رہے گا۔

دیگر متعلقہ خبریں