ایلون مسک، پاکستانی نوجوان کی کمپنی 60 ارب ڈالرز میں خریدنے کو تیار

ایلون مسک کی اسپیس ایکس نے پاکستانی صالح آصف کی کمپنی کرسر کو 60 ارب ڈالرز میں خریدنے کا معاہدہ کیا ہے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
ایلون مسک، پاکستانی نوجوان کی کمپنی 60 ارب ڈالرز میں خریدنے کو تیار

کراچی: (رائیٹ ناوٴ نیوز) ایلون مسک کی کمپنی اسپیس ایکس نے اے آئی کوڈ جنریشن کمپنی کرسر کو 60 ارب ڈالرز میں خریدنے کا معاہدہ کیا ہے۔ یہ کمپنی پاکستانی نژاد صالح آصف کی شراکت میں قائم ہوئی تھی۔

کرسر، جسے آرٹی فیشل انٹیلی جنس (AI) کو کوڈنگ کی تیاری کے لیے جانا جاتا ہے، اوپن اے آئی اور اینتھروپک کی طرح امریکی کمپنیوں میں شامل ہے۔

اسپیس ایکس نے اعلان کیا ہے کہ اگر کرسر کو خریدا نہیں جاتا تو 10 ارب ڈالرز میں اکٹھے کام کرنے کا اختیار ہوگا۔ اسپیس ایکس کرسر کی سافٹ ویئر مہارت کو اپنے سپر کمپیوٹرز کے ساتھ ملا کر ماڈلز بنائے گی۔

یہ بات اہم ہے کہ صالح آصف نے کراچی میں تعلیم حاصل کی اور ایم آئی ٹی میں تین دوستوں کے ساتھ مل کر Anysphere کی بنیاد رکھی، جس نے کرسر کو تیار کیا۔

یاد رہے کہ کرسر کی مالیت نومبر 2025 میں 29.3 ارب ڈالرز تھی اور 50 ہزار کمپنیوں کے ڈویلپرز اسے استعمال کر رہے ہیں۔

دیگر متعلقہ خبریں