جنوبی کوریا میں دو F-15 طیارے ویڈیو بنانے کے دوران ٹکرائے، 6 لاکھ ڈالر کا نقصان ہوا۔
سیول: (رائیٹ ناوٴ نیوز) جنوبی کوریا کی فضائیہ نے 2021 کے خطرناک فضائی حادثے پر معافی مانگی ہے، جس میں دو ایف 15 لڑاکا طیارے آپس میں ٹکرا گئے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق یہ حادثہ دسمبر 2021 میں ڈائیگو کے قریب تربیتی پرواز کے دوران پیش آیا۔ حالیہ آڈٹ رپورٹ میں انکشاف ہوا کہ پائلٹس پرواز کے دوران ویڈیو اور سیلفیاں لینے میں مصروف تھے۔
تحقیقات کے مطابق ایک پائلٹ، جو آخری پرواز کر رہا تھا، بہتر ویڈیو بنانے کے لیے جہاز کو تیزی سے اوپر لے گیا، جبکہ دوسرے جہاز سے ویڈیو بنائی جا رہی تھی۔
ٹکراؤ میں تقریباً 8 لاکھ 80 ہزار وون (6 لاکھ ڈالر) کا نقصان ہوا، خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ ونگ مین پائلٹ کو ذمہ دار قرار دے کر سخت کارروائی کی گئی۔
واضح رہے کہ حادثے کے بعد جنوبی کوریا کی فضائیہ نے پرواز کے دوران ویڈیو بنانے پر سخت قوانین نافذ کرنے کا اعلان کیا ہے۔















