واٹس ایپ ہیکنگ، پنجاب میں فراڈ کے خطرناک واقعات میں اضافہ

پنجاب میں واٹس ایپ ہیکنگ کے باعث فراڈ میں خطرناک اضافہ ہوا ہے، محکمہ داخلہ نے ہنگامی ایڈوائزری جاری کی۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
واٹس ایپ ہیکنگ، پنجاب میں فراڈ کے خطرناک واقعات میں اضافہ

لاہور: (رائیٹ ناوٴ نیوز)۔ محکمہ داخلہ نے پنجاب بھر میں واٹس ایپ ہیکنگ کے باعث فراڈ کے بڑھتے خطرناک واقعات پر ہنگامی ایڈوائزری جاری کی ہے۔

محکمہ داخلہ نے تمام انتظامی محکموں اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کو الرٹ رہنے کی ہدایت دی ہے۔ اس میں خبردار کیا گیا ہے کہ حالیہ دنوں میں سرکاری افسران کے واٹس ایپ اکاؤنٹس ہیک کیے جا رہے ہیں۔

پنجاب کی ایڈوائزری میں سینئر بیوروکریسی، پولیس حکام اور فیلڈ فارمیشنز کو آگاہ کیا گیا ہے کہ سائبر مجرم ان اکاؤنٹس تک غیر مجاز رسائی حاصل کر کے جعلی پیغامات بھیج رہے ہیں۔

حکام کے مطابق، واٹس ایپ ہیکنگ کے ذریعے فراڈ میں خطرناک اضافہ ہوا ہے۔ فراڈیے عوامی معلومات کا استعمال کر کے قابلِ یقین ڈیجیٹل شناخت تیار کرتے ہیں۔

واضح رہے کہ واٹس ایپ ہیکنگ کے واقعات میں اضافہ سائبر سیکیورٹی کے لیے بڑا چیلنج بن چکا ہے، جس کا مقصد عام افراد کو دھوکہ دینا ہوتا ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں