گوگل نیا اینڈرائیڈ بیسڈ ڈیسک ٹاپ سسٹم تیار کر رہا ہے جو کروم او ایس کی جگہ لے سکتا ہے۔
کیلیفورنیا: (رائیٹ ناوٴ نیوز) گوگل نے اینڈرائیڈ اور کروم او ایس کو ملا کر نیا ڈیسک ٹاپ آپریٹنگ سسٹم تیار کرنے کی منصوبہ بندی کی ہے۔ گوگل نے لنکڈن پر ایک سینئر پراڈکٹ منیجر کی ملازمت کا اشتہار دیا تھا جو اینڈرائیڈ پر مبنی نئے ایلومینیم آپریٹنگ سسٹم پر کام کرنے کے لیے تھا، تاہم اسے بعد میں ڈیلیٹ کر دیا گیا۔
یہ نیا سسٹم آرٹی فیشل انٹیلی جنس پر مبنی ہوگا اور مختلف ڈیوائسز جیسے لیپ ٹاپ، ٹیبلیٹس اور ڈیسک ٹاپ کمپیوٹرز میں استعمال کیا جائے گا۔ گوگل اس کی سپورٹ انٹری لیول سے پریمیئم ڈیوائسز تک دینے کا ارادہ رکھتا ہے، جبکہ اس کی پہلی جھلک 2026 میں متوقع ہے۔
یہ نیا سسٹم بتدریج کروم او ایس کی جگہ لے سکتا ہے، اور اینڈرائیڈ ایپس کی سپورٹ ڈیسک ٹاپ کمپیوٹرز اور لیپ ٹاپس کے لیے دستیاب ہوگی، جس سے اینڈرائیڈ ٹیبلیٹس کے استعمال میں بہتری آئے گی۔















