الیکشن کمیشن نے ضمنی انتخابات میں قومی و صوبائی اسمبلی کے کامیاب امیدواروں کے نوٹیفکیشن جاری کر دیے۔
اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز) الیکشن کمیشن نے ضمنی انتخابات میں قومی اور صوبائی اسمبلیوں کی نشستوں پر کامیاب امیدواروں کے نوٹیفکیشن جاری کر دیے۔ قومی اسمبلی کی 5 اور صوبائی اسمبلی کی 7 نشستوں پر کامیاب امیدواروں کے ناموں کا اعلان کیا گیا۔
الیکشن کمیشن کے مطابق این اے 18 ہری پور سے بابر نواز خان، این اے 104 فیصل آباد سے دانیال احمد، این اے 129 لاہور سے محمد نعمان، این اے 143 سے محمد طفیل اور این اے 185 سے محمود قادر خان کا نوٹیفکیشن جاری کیا گیا ہے۔
این اے 96 فیصل آباد سے طلال چوہدری کے بھائی بلال بدر کامیاب ہوئے، لیکن ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر ان کا نوٹیفکیشن روکا گیا۔
صوبائی اسمبلی پنجاب کی نشستوں پر پی پی 73 سے میاں سلطان علی، پی پی 87 سے علی حیدر نور، پی پی 98 سے آزاد علی تبسم، پی پی 115 سے محمد طاہر پرویز، پی پی 116 سے احمد شہریار، پی پی 203 سے محمد حنیف اور پی پی 206 سے میاں علمدار عباس کی کامیابی کا اعلان ہوا۔
تحریک انصاف کی چھوڑی ہوئی نشستوں پر زیادہ تر ن لیگ کے امیدوار کامیاب ہوئے، ہری پور میں نزعمر ایوب کو 43 ہزار 776 ووٹوں سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔















