ٹیسلا نے بھارت میں چھ نشستوں والا نیا ماڈل وائے ایل متعارف کرایا، جس کی قیمت 62 لاکھ بھارتی روپے ہے۔
ممبئی: (رائیٹ ناوٴ نیوز)۔ ٹیسلا نے بھارت میں اپنی مقبول گاڑی ماڈل وائے کا نیا چھ نشستوں والا ورژن لانچ کیا ہے۔
بدھ کے روز یہ لانچنگ ہوئی، جس کے ساتھ ہی کمپنی نے بھارت میں اپنی مصنوعات کی فہرست میں توسیع کی ہے۔
رائٹرز کے مطابق، نئے ماڈل کا نام ‘ماڈل وائے ایل’ رکھا گیا ہے، جس میں اندرونی جگہ بڑھائی گئی ہے تاکہ 6 افراد آرام سے بیٹھ سکیں۔
کمپنی کی ویب سائٹ کے مطابق، اس الیکٹرک کار کی قیمت 62 لاکھ بھارتی روپے مقرر کی گئی ہے، جو قیمت میں درمیانی سطح پر ہے۔
یاد رہے کہ ‘ماڈل وائے ایل’ اب تک امریکہ میں لانچ نہیں کی گئی، تاہم اسے چین میں گزشتہ سال متعارف کروایا گیا تھا۔












